منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

فلم سنجو کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اُن کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جن کی جاندار اداکاری نے نہ صرف شوبز انڈسٹری بلکہ ساتھی اداکاروں سمیت مداحوں کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض راج کمار ہیرانی انجام دے رہے ہیں جن کہ رنبیر کے ساتھ دیگر فنکاروں میں پاریش راول، منیشا کوئرالا، سونم کپور اور دیا مرزا اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے علاوہ ازیں انوشکا شرما بھی مختصر کردار ادا کریں گی۔

تین منٹ چار سیکنڈ کے آفیشل ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنی کہانی بیان کرتے ہیں، ویڈیو کے ابتداء میں بالی ووڈ اداکار کی آواز ہے جس میں وہ یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ آج اُن کی زندگی کا سب سے بڑا دن ہے۔

مزید پڑھیں: فلم ’سنجو‘ میں انوشکا شرما کا منفرد روپ

فلم میں مرکزی کردار کو منشیات سے لے کر دیگر جرائم میں ملوث دکھایا گیا تاہم ایک موقع پر رنبیر کپور یہ کہتے بھی نظر آئے کہ ’میں سب کچھ کرسکتا ہوں مگر دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔

ٹریلر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سنجے دت نے پہلی والد کی ناراضی اور دوسری بار والدہ کی علالت کے باعث منشیات استعمال کی جس کے بعد وہ اس بری لت میں مبتلا ہوگئے۔

ٹریلر دیکھیں

فلم رواں برس 29 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں