اشتہار

وزیر خزانہ کی آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت جاری کردیں جبکہ وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ اقتصادی صورتحال اور اشیائےخورونوش کےذخائر کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی، گرانٹ وزارت داخلہ کے مختلف منصوبہ جات کیلئے استعمال کی جائےگی۔

- Advertisement -

اجلاس میں پورٹ قاسم پر اضافی ایل این جی ٹرمینل منصوبہ بھی زیر غور آیا اور آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت جاری کردیں جبکہ فضل گیس فیلڈ سے نو مکعب فٹ گیس ایس ایس جی سی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں ملکی معاشی اشارے دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئے۔

یاد رہے گذشتہ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کے مرحوم ملازمین کے خاندانوں کے لیے 4 کروڑ 60 لاکھ روپے گرانٹ اور پرامن بلوچستان کے لیے 20 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: پرامن بلوچستان کے لیے 20 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

اقتصادی کمیٹی نے فنانس ڈویژن کی سپلیمنٹری گرانٹ کے فوری اجرا اور وزارت نجکاری کے لیے 1 کروڑ 14 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے، بڑے لوگوں کو پکڑیں تو خود بہ خود پیغام پہنچ جائے گا، پیغام جائے گا تو جو ٹیکس نہیں دیتے وہ بھی دینا شروع ہو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں