ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مولانافضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں فائرنگ ہوئی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلے کے ہمراہ گزر رہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور عملہ فائرنگ سے محفوظ رہا ہے اور ان کا قافلہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔

- Advertisement -

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ قافلے پر ڈی آئی خان یارک کے مقام پر فائرنگ کی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں اور خطرات کی وجہ سے ان کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں