20.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

میکسیکو سٹی کی پہلی خاتون میئر

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: شمالی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں پہلی بار خاتون میئر کو منتخب کرلیا گیا۔

56 سالہ کلاڈیا شینبم شمالی امریکا کے سب سے بڑے شہر کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

اس سے قبل ایک اور خاتون روزاریو روبلز نے میکسیکو سٹی کی قائم مقام میئر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں، تاہم کلاڈیا پہلی خاتون ہیں جو براہ راست انتخابات کے ذریعے اس عہدے پر فائز ہوئیں۔

- Advertisement -

کلاڈیا اس سے قبل میکسیکو سٹی کے ایک ضلع کی ضلعی میئر بھی رہ چکی ہیں۔ وہیں سے ان کے شہر کے میئر بننے کی راہ ہموار ہوئی۔

تاہم ان کی میئر شپ کا دور تنازعات کا شکار رہا۔

ان کا ضلع گزشتہ برس ستمبر میں آنے والے زلزلے سے شدید طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک تھا۔

زلزلے میں ضلع کا ایک نجی اسکول بھی زمین بوس ہوگیا جس سے 19 بچے ہلاک ہوگئے۔

اسکول کی تباہی کے بعد تنازعہ اٹھا کہ مذکورہ اسکول کو تعمیر کی اجازت غیر قانونی طور پر دی گئی تھی، اسکول کے مالک نے اسکول کی عمارت کے اوپر اپنی رہائش کے لیے اپارٹمنٹ بھی تعمیر کیا تھا جس کی وجہ سے پوری عمارت غیر متوازن ہوگئی۔

ہلاک ہونے والے بچوں میں سے ایک کے والدین عدالت جا پہنچے اور انہوں نے کلاڈیا کو اس حادثے کا ذمہ دار ٹہرایا۔

گو کہ کلاڈیا نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا تاہم کلاڈیا کے مخالفین کی تعداد کم نہ ہوئی۔ میئر کے لیے ہونے والے انتخاب کے روز بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا اور ’قاتل قاتل‘ کے نعرے لگائے۔

کلاڈیا کا کہنا ہے کہ ان کے مخالفین ان کی سیاسی مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں