بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

فشنگ سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان میں فشنگ ٹرالرز کے گجو نیٹ کے استعمال پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے محکمہ ماہی گیری کے معاملات کے حل کیلئے اجلاس ہوا جس میں دونوں صوبوں کے حکام نے سمندری حیات بچانے کیلئے مزید قانون سازی پر اتفاق کیا گیا۔ غیرقانونی ماہی گیری کی روک تھام کیلئےحکام نے ہر 2 ماہ بعد ملاقات پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں بلوچستان میں فشنگ ٹرالرز کے گجو نیٹ کے استعمال پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں صوبوں کے حکام غیرقانونی ماہی گیری کی روک تھام کیلئے تعاون کریں گے۔

- Advertisement -

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کےمشیر سید نجمی عالم  اور دیگر شریک ہوئے جب کہ بلوچستان فشریز کے پارلیمانی سیکریٹری برکت علی رند اور دیگر نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں