منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

کراچی میں ملزمان 8 لاکھ روپے مالیت کے قربانی کے جانور چوری کرکے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد ملزمان 8 لاکھ روپے مالیت کے قربانی کے جانور چوری کرکے فرار ہوگئے ، درخواست گزار محمد کامران نے تھانے میں درخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید قرباں کے آتے ہی قربانی کے جانوروں کی چوری شروع ہوگئی . 8 لاکھ روپے مالیت کے قربانی کے جانور ملزمان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

درخواست گزار محمد کامران نے تھانہ اورنگی میں درخواست جمع کرادی، جس میں بتایا کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ملزمان دکان کے اندر 8 جانور بندھے ہوئے تھے اور باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔

- Advertisement -

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان تالا توڑ کر 5 جانور چوری کرکے لے گئے جانوروں کی قیمت آٹھ لاکھ روپے ہے تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں