جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ایسا منفرد پھول جو اذان کی آواز سُن کر کھل اٹھتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

آذربائیجان : اسلام میں اللہ رب العزت کے قرآن سے بڑھ کر کوئی معجزہ نہیں ہوسکتا جو اس دنیا میں آیا، آذربائیجان میں اذان کی آواز کے ساتھ کھلنے والا پھول دریافت ہوا، جیسے دیکھ کر سب نے اس معجزے کا اعتراف کیا۔

سی این این کے مطابق آذربائیجان میں پھولوں کے شوقین محمد رحیم ایلڈاروو گزشتہ 15 سالوں سے پھول اگا رہے ہیں اور ان کے باغیچے میں طرح طرح کے پھول اور پودے موجود ہیں تاہم ایک پودا ایسا بھی ہے، جس پر پیلے رنگ کے پھول کھلتے ہیں۔

اس منفرد پھول کی خاص یہ ہے کہ یہ اذان کی آواز سُن کر کھل اٹھتا ہے کھل کر خدا کی کبریائی بیان کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس پھول کو اذان پھول یا عرب دنیا میں ” ورد الاذان ” کا نام دیا گیا ہے۔

اس پودے پر لگنے والے تمام پھول روزانہ پانچوں وقت اذان کی آواز سنتے ہی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اوراس کی پنکھڑیاں کھول دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں