16.6 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پاکستان چاپان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان چاپان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ، جس کے بعد وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ میرا جاپان کا پہلا دورہ ہے، جاپان کےساتھ تعلقات کافروغ چاہتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور جاپان کے پاس مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے ، ہم جاپان سے معاشی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ آئی ٹی، سولر انرجی، زراعت ،تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے اور جاپان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان جاپان کوافرادی قوت مہیاکرسکتاہے اور ساتھ ہی نجی شعبہ دوطرفہ تعلقات میں کلیدی کرداراداکرسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا بھی کیا۔

گذشتہ روز بھی بلاول بھٹو کی جاپانی کی اہم کاروباری شخصیات سےملاقات ہوئی ، بلاول سے جائیکا اور جیٹرو کے نمائندے بھی ملے، اس سے قبل پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات میں بلاول نے کہا تھا کہ پاکستان کومعمرافراد والے ملکوں سےتعلقات بہتربنانےکی ضرورت ہے،پاکستانی نوجوانوں کوجاپان میں چالیس لاکھ کی گنجائش کا فائدہ اٹھانے کاموقع ملنا چاہیے۔

خیال رہے جاپان کی حکومت کی دعوت پروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر ٹوکیومیں ہیں۔ دورہ جاپان میں بلاول زرداری کی چھوٹی بہن آصفہ زرداری بھی ہمراہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں