اشتہار

کلبھوشن کیس : ’بھارت مسخ شدہ حربوں سے باز آجائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اُسے مسترد کردیا اور کہا کہ بھارت اپنے مسخ شدہ حربوں سے باز آجائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے بھارتی وازرتِ خارجہ کے کلبھوشن کے معاملے پر دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی ہائی کمیشن اپنی قانونی قونصل پر معاملہ ڈال کر اس مسئلے سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتا ہے‘۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے فیصلے کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی کلبھوشن سے ملاقات کروائی اور وکیل کو بھی اس کی دعوت دی مگر سفارتی رابطوں میں بھارت نےخود ہی کسی وکیل کو ہدایت دینےسےانکارکردیا۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی انکار کے بعد پاکستان نے ریاستی وکیل کا تقررکرکے مقدمے کی کارروائی شروع کی، جس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے زیرحراست بھارتی شہری کا معاملہ بھی پیش کیا۔

مزید پڑھیں: کلبھوشن کیس؛لارجر بینچ تشکیل، عدالتی معاونین مقرر

یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن کیس میں تمام فیصلے پاکستانی قوانین کے مطابق ہوں گے: دفتر خارجہ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’کلبھوشن یادیو اوربھارتی شہری محمد اسماعیل کے معاملات علیحدہ ہیں، اُس کا حوالہ بھارتی اپوزیشن کے تضادکو ظاہرکرنےکیلئے دیا گیا تھا‘۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان کلبھوشن کو پہلےہی2بار قونصلر رسائی فراہم کرچکاہے اور تیسری پیشکش ابھی باقی ہے‘۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’بھارت آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق عملی اقدامات اٹھائے اور مسخ شدہ حربوں کے استعمال سے باز آجائے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں