جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ایل او سی پر فائرنگ ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج، شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا اور کہا بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کر کے ایل او سی پر فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا بھارتی فوج کی جانب سے5جولائی کوشہری آبادی کونشانہ بنایاگیا، فائرنگ سےبچوں سمیت5شہری شدیدزخمی ہوئے، بھارت کی جانب سے فائرنگ نکیال سیکٹر میں کی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے، اس سال1595باربھارت سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی کرچکاہے، رواں سال بھارتی فائرنگ سے 14افراد شہید اور 121 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی

انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سےشہری آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےتوجہ نہیں ہٹا سکتا۔

یاد رہے آج بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 معمر خواتین،2بچوں سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے تھے، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے نکیال سیکٹر پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں