اشتہار

فٹبال ورلڈ کپ، جرمنی اور اسپین کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابر

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا ورلڈ کپ میں اتوار کے روز جرمنی اور اسپین کا میچ بھی سنسنی خیز ثابت ہوا اور دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر رہا۔

قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز جرمنی اور اسپین کا میچ بھی سنسنی خیز رہا اور دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابری کے نتیجے پر ختم ہوا۔

الخور کے البیت اسٹیڈیم میں اسپین اور جرمنی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں جانب سے کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کے گول پر حملے کی رفتار شروع سے ہی تیز تھی۔

- Advertisement -

پہلے ہاف میں گیند زیادہ تر اسپین کے پاس رہی مگر اُن کے کھلاڑی گول نہ کرسکے۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔ دوسرے ہاف کے 62 ویں منٹ میں اسپین کے ایلویرو موراٹا نے اسپین کی جانب سے گول کردیا۔

میچ کے 74 ویں منٹ میں جرمنی کے جمال موسییالا کو گیند اسپین کے جال میں پہنچانے کا بہترین موقع ملا تھا جب وہ اور گول کیپر آمنے سامنے تھے مگر گول کیپر گیند کو روکنے میں کامیا ب ہوگئے۔ تاہم 83 ویں منٹ میں جرمنی کے فیولکر وگ نے تیز کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

میچ کے بقیہ مختصر وقت میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لیے سرگرداں رہے لیکن مزید کوئی گول نہ ہوسکا اور میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا۔

اس سے قبل اتوار کو کھیلے گئے دیگر تین میچز میں مراکش نے ورلڈ نمبر 2 بیلجیئم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا۔ کروشیا نے کینیڈا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کر دیا جب کہ تیسرے میچ میں جرمنی کو ہرانے والی جاپان اسپین سے 7 گول سے ہارنے والی کوسٹاریکا سے شکست کھا گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں