اشتہار

پروازوں پر پابندی کے باعث طیارے کو کس مقصد کیلئے استعمال کیا جانے لگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: عالمی کوروناوبا نے جہاں مختلف شعبوں کو متاثر کیا وہیں ایئرلائن کمپنیوں کو بھی شدید مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا لیکن جاپانی ایئرلائن نے نقصان کا توڑ نکال لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پروازوں پر پربندی کے باعث ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے جاپانی ایئرلائن آل نیپون ایئرویز(اے این اے) نے طیارے کو متبادل کے طور پر ریستوران میں تبدیل کردیا جس میں مختلف اقسام کے کھانے میسر ہوں گے۔

You Can Now Have Lavish Dining Experience In A Parked Boeing Jet

- Advertisement -

نیپون ایرویز کا پارک شدہ طیارہ (777-300 ای آر) اب مہنگے ترین ریستوران کا کام کر رہا ہے جہاں شہریوں کے لیے کھانے کی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ہنیڈا ایئرپورٹ پر عوام مذکورہ جہاز میں انواع اقسام کے کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ 11 دن کے لیے یہ سروس مہنگی ضرور ہے لیکن پہلی بار کسی جہاز میں سفر کے بجائے کھانے کا موقع ملے گا۔

طیارے میں فرسٹ اور بزنس کلاس کا بھی آپشن موجود ہے۔ خواہش مند افراد جاپانی اور مغربی دونوں قسم کے کھانوں کے مزے لے سکتے ہیں جن کی قیمتیں 29 ہزار یین(جاپانی کرنسی) سے 59 ہزار یین ہوں گی۔

سیٹ بکنگ کی صورت میں کسی بھی شخص کو صرف 3 گھنٹے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں