اشتہار

کامیاب ترین نوجوانوں‌ کی عالمی فہرست میں‌ چار پاکستانیوں کے نام شامل

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور: ترقی کی راہوں میں پاکستانی نوجوان کسی سے کم نہیں جس کا منہ بولتا ثبوت امریکی میگزین کی جانب سے جاری ہونے والی تازہفہرست ہے۔

امریکا کے اقتصادی جریدے فوربز نے سال 2020 میں شمالی امریکی خطے کی 30 سال کی عمر تک کے کامیاب نوجوانوں کی فہرست جاری کی جس میں چار پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہے۔

فوربز کی جانب سے ہر سال ہی کامیاب نوجوانوں کی فہرست ’30 انڈر 30‘ کے نام سے جاری کی جاتی ہے، گزشتہ برس پانچ خواتین سمیت 9 پاکستانی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

- Advertisement -

فوربز کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کی فہرست میں چار پاکستانیوں کے نام شامل ہیں جن میں سے تین لڑکے اور ایک خاتون ہیں۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور ایمن خان ڈیجیٹل میڈیا کی بااثر شخصیات قرار

اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں جن پاکستانیوں کے نام شامل ہیں وہ کاروبار کے سلسلے میں امریکا میں ہی مقیم ہیں۔

ثنا خان

پاکستان سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ ثنا خان کو گیمز کی کیٹگری میں کامیاب قرار دیا گیا ہے، وہ گوگل میں بطور پروگرام مینیجر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ثنا خان کمپنی کی گیمنگ سروس کے حوالے سے مارکیٹ کی حکمت عملی اور کمپیوٹر ہارڈ ویئر کو دیکھتی ہیں۔

فیضان بھٹی

فیضان بھٹی کو 2019 میں کنان صالح کے ساتھ مل کر آن لائن ٹیکسی سروس ہالو کار شروع کرنے پر اس فہرست کا حصہ بنایا گیا۔

دانش دھمانی

پاکستانی نوجوان دانش دھمانی کو افریقی و بھارتی دوست اور آئی نامی تعلیمی تنظیم شروع کرنے پر تعلیم کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

اسد جے ملک

فہرست میں شامل چوتھے پاکستانی نوجوان اسد جے ملک کو مہاجرین کی فہرست میں رکھا گیا ہے، وہ امریکا میں آرٹ پرفارمنگ کمپنی جادو اے آر کے میں بطور چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او)  اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ’فوربز‘ شمالی امریکا کی ’30 انڈر 30‘ فہرست گزشتہ 10 سال سے جاری کرتا آ رہا ہے اور اس بار اس سلسلے میں رواں سال دسویں فہرست جاری کی گئی ہے علاوہ ازیں تمام خطوں ایشیائی، شمالی امریکا، افریقی اور یورپی کی فہرست بھی جاری کی جاتی ہے۔

رواں سال شائع ہونے والی فہرست میں مجموعی طور پر 26 فیصد وہ لوگ شامل ہیں جن کا تعلق امریکی ممالک سے نہیں ہے بلکہ وہ دنیا کے دیگر خطوں سے تعلیم و کاروبار کے سلسلے میں امریکا آئے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں