اشتہار

جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کوٹ اعظم میں میں کیا گیا، سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، اہل علاقہ نے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے فوج کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

گزشتہ ماہ شمالی و جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوانوں کی مؤثر جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا جس سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ادھر جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں ایک اور جھڑپ ہوئی جس میں دہشتگرد ہلاک ہوا۔ اس سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ علاقہ میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سرچ آپریشن کیا گیا۔

دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے نائیک فضل جانان شہید ہوئے۔ شہید کا تعلق فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا سے ہے۔ نائیک فضل جانان نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور3 بیٹیاں چھوڑیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں