اشتہار

کلبھوشن کیس: سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو ایڈ ہاک جج مقرر کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نےعالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے لیے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کوایڈ ہاک جج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے مقدمے کے لیے سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کو بطور ایڈہاک جج تقرری کے لیے مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزرات قانون کی جانب سے سابق چیف جسٹس کی بطورایڈ ہاک جج تقرری کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے جس کا وزیراعظم کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

اسی سے متعلق : کلبھوشن کیس، بھارت نے عالمی عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرادیا

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل ابتدائی طور پر سینئر وکیل مخدوم علی خان کا نام بھی زیرغور آیا تھا بہرحال طویل مشاورت کے بعد کلبھوشن یادیو کیس میں ایدہاک جج کے لیے سابق چیف جسٹس تصدیق حسین کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : کلبھوشن یادیو کیس، پاکستان کا ایڈہاک جج کے لیے 3 ناموں پر غور

ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس میں صابرقریشی کو بطور وکیل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ بھی خیال رہے کہ کلبھوشن کیس میں پاکستان اپنا جواب دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جمع کرائے گا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں