تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بیروت بندرگاہ دھماکا: لبنان کے سابق وزیراعظم سمیت اعلیٰ عہدے داروں پر فرد جرم عائد

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر 2020 میں ہوئے دھماکے کے معاملے میں سابق وزیراعظم سمیت 7 اعلیٰ عہدے داروں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

 خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کی تحقیقات کرنے والے جج نے ایک سال سے زیادہ عرصے تک تحقیقات منجمد ہونے کے بعد اس کیس پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم ، دوسابق وزراء، پراسیکیوٹرجنر ل اور دیگر تین ججوں پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ اعلیٰ سکیورٹی حکام سمیت 15ا فراد کو شامل تحقیق کر لیا گیا ہے۔

بیروت پورٹ کے منیجر سمیت 16 گرفتار، ہلاکتیں 157 ہو گئیں

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیروت دھماکے کے مقدمے میں اس وقت کے وزیراعظم حسن دیاب اور دیگردو وزیروں پر خونریزی کی فردجرم عائد کی گئی ہے، تاہم پراسیکوٹر جنرل،دیگر 3 ججوں پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بیروت میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات حکمرانوں کی جانب سے سیاسی مزاحمت اور مرکزی تفتیش کار جج کے خلاف قانونی چیلنجز کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ عرصے تک تعطل کا شکاررہی۔

بیروت دھماکے: لبنانی وزیراطلاعات سمیت چھ اراکین اسمبلی مستعفی

واضح رہے کہ واضح رہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر 50 سالہ قدیم دیوہیکل گوداموں میں اگست 2020ء میں زور دار دھماکے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 220 سے زیادہ افراد ہلاک، 6500 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے اوربندرگاہ کے نزدیک واقع پورے محلے کو بری طرح نقصان پہنچا تھا۔

Comments

- Advertisement -