12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

میکسیکوکاسابق گورنرگوائٹےمالاسے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو :میکسیکوپولیس کاکہناہےکہ چھ ماہ سےمفرورملک کےسابق ریاستی گورنرکوگرفتارکرلیاہے۔

تفصیلات کےمطابق میکسیکو پولیس کا کہناہےکہ ہاویئردورتےریاست ویراکروزکےسابق گورنرہیں اوران پربدعنوانی کے ساتھ ساتھ منظم جرائم میں ملوث ہونےاورلاکھوں ڈالر کےغبن کےالزامات ہیں۔

میکسیکو کےاٹارنی جنرل کاکہناہےکہ انہیں گوائٹےمالا میں انٹرپول اور گوائٹے مالا کی پولیس کےساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں پکڑاگیا۔

- Advertisement -

گوائٹے مالاپولیس کا کہنا ہےکہ سابق گورنرکوشہرسولولہ میں ایک ہوٹل کی لابی سےپکڑا گیا ہے۔

خیال رہےکہ ہاویئردورتےپرالزام ہےکہ انہوں نےعوامی وسائل میں سےساڑھےتین کروڑڈالرکا غبن کیا ہے۔

ہاویئردورتے نےکرپشن کےالزامات کا سامنا کرنے کےلیےاپنا عہدہ چھوڑا تھا تاہم وہ اکتوبر 2016 میں ملک سے فرار ہوگئےتھے۔ان کےدورمیں ریاست ویراکروز ملک کا انتہائی خطرناک علاقہ بن گئی تھی۔ان کےدورمیں وہاں 17 صحافیوں کو بھی قتل کیا گیا۔


میکسیکو کی جیل میں جھڑپ، باون قیدی ہلاک


یاد رہےکہ گزشتہ سال فروری میں  میکسیکوکی جیل میں متحارب قیدی گروہوں میں جھڑپوں کے نتیجےمیں باون قیدی ہلاک ہوگئےتھے۔


میکسیکو میں نومنتخب میئرحلف برداری کے 24 گھنٹے میں قتل


واضح رہےکہ گزشتہ سال جنوری میں میکسیکوسے 55 کلومیٹرکے فاصلے پرواقع شہر ٹیمیکسیکو میں 33 سالہ گیسالہ موتا کو نامعلوم مجرمان نے حلف اٹھانےکے چوبیس گھنٹے کے اندر گھرمیں داخل ہوکراندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں