جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کی آئی پی پی میں شمولیت

اشتہار

حیرت انگیز

اوچ شریف:پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی افتخار حسن گیلانی آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی اوچ شریف آمد ہوگئی، اس موقع پر پی ٹی آئی سابق ایم پی اے افتخار حسن گیلانی کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہیے، 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک تھے، انشا اللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں نے اور علیم خان نے پی ٹی آئی کے لیے بہت محنت کی، ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے علیحدگی اختیار کرلی۔

آئی پی پی کے سربراہ نے کہا کہ مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا، اب پانچ سال کی مدت کے باعث نواز شریف کے ساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب علیم خان نے کہا کہ عام انتخابات 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے جس کے لیے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے، آنے والوں دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت سے سرپرائز دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں