جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نجی اسپتال سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو نجی اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے نجی اسپتال سے حراست میں لیا ہے۔

کزن شباب مزاری کا کہنا ہے کہ دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا ہے وہ اسپتال میں قریبی عزیز کی عیادت کے لیے گئے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دوست محمد مزاری پی ٹی آئی کے منحرک رکن اسمبلی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں 11 اکتوبر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں