جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اثاثہ جات کی تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے  این اے 122 میں کاغذات نامزدگی کیساتھ تفصیلات جمع کرائیں، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں میں گزشتہ 5 سالوں میں27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار سے زائدکا اضافہ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق 2018 میں بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، 2023 میں ان کے اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی۔

- Advertisement -

بانی پی ٹی آئی نے زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کا گھر وراثت میں ظاہر کیا ہے، زمان پارک کے گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق بنی گالہ میں 300 کنال اراضی بطور تحفہ میں وصول ظاہر کی گئی ہے، بنی گالہ گھر کی تزین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں 39 لاکھ سے زائد کا خرچ ظاہر کیا گیا۔

اسلام آباد کے علاقے مہرہ نور میں 50 لاکھ مالیت سے زائد کی 6 کنال 16 مرلے اراضی ظاہر کی گئی، اسلام آباد کے ایک شاپنگ پلازہ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دکان بھی ظاہر کی گئی، 3 کروڑ  40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 2 کمروں کا فلیٹ بھی اسلام آباد کے پلازے میں ظاہر کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بھکر میں وراثت میں ملی 188کنال اراضی بھی کاغذات میں ظاہر کی، دستاویزات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے پاس اپنی کوئی گاڑی نہیں ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے پاس 3 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کیش موجود ہے، اسلام آباد کےمختلف بینک اکاونٹس میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی، 2 لاکھ روپے کی 4 بکریاں بھی تفصیلات میں بتائی گئی ہیں۔

کاغذات نامزدگی میں توشہ خانہ سے خریدی گئی قیمی اشیاء کی قیمت 1 کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار سے زائد ظاہر کی گئی، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کے نام پاکپتن اور دیپالپور میں 698 کنال اراضی ظاہر کی۔

دستاویزات کے مطابق بشریٰ بی بی کے نام بنی گالہ میں 3 کنال کا گھر بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات میں ظاہر کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ایف بی آر کو 2021 میں 14 کروڑ 10 لاکھ سے زائد اثاثے ظاہر کئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 2022 میں اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 32 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی، ایف بی آرسرٹیفکیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 2023 میں اثاثوں کی مالیت 31کروڑ59 لاکھ ظاہر کی۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے تعلیمی قابلت پولیٹیکل سائنس میں بی اے ظاہر کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے موجودہ پیشہ مخیر شخص، موٹیویشنل  اسپیکر اور پارلیمنٹیرین ظاہر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں