اشتہار

پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پارٹی کی طرف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) لو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی ظفر نے کہا کہ بانی پارٹی نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے ایک خط جاری ہوگا جو آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا، آئی ایم ایف سے بات کرنی ہے ایک آزاد آڈٹ ٹیم بیٹھے جو سپریم کورٹ کی سربراہی میں بنے۔

علی ظفر نے کہا کہ الیکشن میں جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے اس کا فیصلہ ہونا چاہیے، اگر دھاندلی کو ختم نہیں کیا جاتا تو آئی ایم ایف کا قرض دینے کا قدم درست نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کو آڈٹ کرنا چاہیے کہ ملک میں جمہوریت ہے یا نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات ہوگئی ہے، ان کو افسوس ہوا عدالتی حکم پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملنے نہ دیا گیا، قومی اسمبلی میں جانے سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ہدایت ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا سب سے بڑا ستون فری اینڈ فیئر الیکشن ہیں، جہاں جمہوریت نہیں وہاں بین الاقوامی ادارے کام کرنا پسند نہیں کرتے، لوگوں کا ووٹ رات کے اندھیرے میں چوری ہوا، 8 فروری کی رات کو ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو صبح ہروایا گیا۔

سابق خاتون اوّل سے متعلق علی ظفر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ کے گھر کو سب جیل قرار دے کر رکھا گیا ہے، عدالت میں کیس فائل کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں