بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ویڈیو: فرانسیسی صدر نے مودی سے ہاتھ نہ ملایا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔

فرانسیسی صدر پیرس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ میں شریک تھے جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کر رہے تھے۔

میکرون نے سب سے ہاتھ ملایا لیکن نریندرمودی کو نظرانداز کر دیا۔

فرانسیسی صدر نریندرمودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جےڈی وانس سے ملے اور پھر مودی کی جانب بڑھتے ہوئے دیگر شرکأ سے ہاتھ ملانے لگے۔

بھارتی وزیراعظم نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی مگر فرانسیسی صدر نے نظرانداز کر دیا۔ مودی سے ہاتھ ملانے کی بجائے فرانسیسی صدر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون دیرلائن سے بھی ملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں