تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پیرس : استاد پر پستول تاننے والا طالب علم مشکل میں پڑگیا

پیرس : پولیس فرانسیسی دارالحکومت میں حاضری نہ لگانے پر استاد کو نقلی پستول دکھانے والے طالب علم پر فرد جرم عائد کردی۔

بزرگ کہتے ہیں استاد روحانی ماں باپ ہوتے ہیں ان کا احترام ایسے ہی کرنا چاہئے جیسے والدین کا کرتے ہیں لیکن موجودہ دور میں استاد کا احترام بہت کم ہی ہوتا ہے، البتہ کچھ ممالک میں استاد کی بے حرمتی کرنے پر سزا بھی ہوجاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرنس کے دارالحکومت پیرس کے ایک اسکول میں تاخیر سے آنے والے طالب علم کو سزا دینے کے لیے استاد نے غیر حاضری لگائی تو طالب علم نے طیش میں آکر استاد پر پستول تان دی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 15 سالہ طالب علم نے اونچی آواز میں استاد سے حاضری لگانے کا کہا تاہم مذکورہ لڑکے کے ہم کلاس نے واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو فوری وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نوجوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کی صورت میں خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے بیان دیا کہ پستول نقلی تھا اور میں نے استاد سے مذاق کیا تھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ بات اتنی بڑھ جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز واقعہ پیش آیا اور جمعے کو متاثرہ ٹیچر نے پولیس کو شکایت درج کروائی تاہم اس سے قبل طالب علم اپنے والد کے ہمراہ خود ہی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرانس کے وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اسکول میں ایسی درسگاہ ہے جہاں ہم دوسروں کی عزت کرنا سیکھتے ہیں‘۔

فرانسیسی صدر ایمینؤل مکرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکول میں پیش آنے والے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے واقعات ناقابل قبول ہے‘۔

حکومت نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ہفتے اعلیٰ سطح کے اجلاس طلب کرلیا جس میں اسکولوں میں جنم لیتے پُرتشدد واقعات کے حوالے اقدامات پر بات کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -