میدوگوری: نائیجیریا میں پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس میں زوردار دھماکے کے نیتجے میں کم از کم 60 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹر کے مطابق بائیجیریا میں گزشتہ سال اکتوبر مین بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 147 افراد جان سے گئے تھے۔
نائجر ریاست کے ایف آر ایس سی سیکٹر کمانڈر کمار سوکوام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مقامی باشندے تھے جو ٹرک الٹنے کے بعد سڑک پر گرا ہوا پیٹرول جمع کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں سیلاب سے 150 جان سے گئے
انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے جمع ہونے کے کچھ دیر بعد زوردار دھماکا ہوا، اب تک جائے وقوعہ سے 60 لاشیں ملی ہیں۔
9 ستمبر 2024 کو بھی نائیجیریا میں آئل ٹینکر اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 48 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ آئل ٹینکر سڑک سے گزرتے ہوئے مسافروں اور مویشیوں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گیا تھا۔
زوردار ٹکر کے باعث آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا تھا اور مسافر بردار ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔