اشتہار

لڑکی کو سمندر میں چھوڑ کر بھاگ گیا تھا، فرقان قریشی نے دلچسپ واقعہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرقان قریشی نے لڑکی کو سمندر میں چھوڑ کر بھاگ جانے کا دلچسپ واقعہ سنا دیا۔

اے آ وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں فرقان قریشی نے شرکت کی اور پروگرام کے سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ فرقان لڑکی کو گھمانے لے گئے تو کیا ہوا تھا؟

- Advertisement -

فرقان قریشی نے بتایا کہ ’یہ بہت بری کہانی ہے، لڑکی کے ساتھ ہم سمندر میں گھوم رہے تھے میں نے لڑکی سے کہا کہ مرد ایک عورت کا محافظ ہوتا ہے تو وہ خوش ہوگئی کہ مجھے تو لڑکا مل گیا ہے۔‘

اداکار نے بتایا کہ ’پھر برابر سے ایک موٹر سائیکل آئی جس کی لائٹ بند تھی، اس وقت پیسے تو میرے پاس تھے ہی نہیں وہی پندرہ سو دو ہزار والا موبائل فون تھا، مجھے لگا کہ وہ چھینا جھپٹی کرنے آئے ہیں اور میں وہاں سے بھاگ گیا تھا۔‘

فرقان قریشی نے بتایا کہ ’وہ پولیس والے تھے، اس نے آواز دی کہ بھائی کیا ہوگیا ہم پولیس والے ہیں، لڑکی نہیں بھاگی تو بھاگ گیا۔‘

میزبان نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ لڑکی نے کیا کہا یہ بتائیں؟

اداکار نے کہا کہ ’لڑکی نے اس وقت تو کچھ نہیں کہا بس یہ کہنے لگی کہ ٹھیک ہے کوئی بات نہیں لیکن بعد میں اس نے مجھ سے کبھی بات نہیں کی، اگر آج بھی دیکھ رہی ہوگی تو میں اس سے معذرت کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ فرقان قریشی نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں وکیل کا کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں حدیقہ کیانی، سنیتا مارشل، عمیر رانا، عاشر وجاہت، عینا آصف ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں