اشتہار

جرائم میں مزید کمی، اسلام آباد نے ترقی یافتہ شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کی عالمی کرائم انڈیکس میں مزید بہتری آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جرائم کی عالمی درجہ بندی میں اسلام آباد دنیا کے دیگر دارالحکومتی شہروں لندن، پیریس اور میکسیکو سے بھی محفوظ ترین شہر بن گیا۔

کم جرائم کے لحاظ سے دنیا بھر کے دارالحکومتی شہروں کی نئی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے جس میں اسلام آباد کی رینکنگ میں 14 درجہ ترقی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

اس فہرست میں اسلام آباد کو لندن، پیرس، میکسیکو ،بیجنگ اور ماسکو سےبھی محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد232ویں نمبر پر تھا، گزشتہ سال وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح 32.88فیصد تھی۔

نئی رینکنگ میں اسلام آباد میں جرائم کی شرح کم ہو کر29 عشاریہ 26 فیصد پر آگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں