نیویارک: شہرہ آفاق امریکی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ کے کردار افسانوی محبت کو حقیقی زندگی میں اپناتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نامور امریکی ڈرامے میں جون سون کا کردار ادا کرنے والے 31 سالہ برطانوی اداکار کٹ ہیرنگٹن نے اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ گیم آف تھرونز میں محبت کا کردار ادا کیا۔
دونوں اداکاروں نے اپنی بڑھتی ہوئی قربت اور محبت کا اظہار ایک دوسرے سے کیا اور گزشتہ روز انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے شہر برڈین میں مذہبی رسم ادا کر کے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
NEW: kit harington and rose leslie are married!! pic.twitter.com/iyw9j9jvx8
— Game Of Thrones News (@gameofupdates) June 23, 2018
گیم آف تھرونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دونوں اداکاروں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرامے میں کردار ادا کرنے والی پوری کاسٹ نے مذہبی رسم میں شرکت کی علاوہ ازیں اہل خانہ اور ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں۔
congratulations to kit harington and rose leslie!! ❤️ pic.twitter.com/c4map9620o
— Game Of Thrones News (@gameofupdates) June 23, 2018
عالمی دنیا میں ایک نیا رجحان متعارف کرانے والے ڈرامے کے کرداروں نے اپنی شادی کی تیاریاں ڈرامے کی تھیم پر کیں، حیران کن طور پر دونوں گیم آف تھرونز میں ایک دوسرے کے پریمی تھے مگر اختلافات کی وجہ سے ایک نہیں ہوسکے تھے۔
NEW: rose leslie on her wedding day pic.twitter.com/CP61wf08iH
— Game Of Thrones News (@gameofupdates) June 23, 2018
برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان محبت کا رشتہ گزشتہ کئی برس سے جاری تھا تاہم انہوں نے 2016 میں شادی کا فیصلہ کرنے کے بعد سرعام ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔
گیم آف تھرونز میں دونوں اداکاروں کو جنگجو کے طور پر بھی دکھایا گیا البتہ چوتھے سیزن میں روز لیزلی کو قتل کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہیرنگٹن کی داستانِ محبت نامکمل رہی تھی البتہ انہوں نے اس کہانی کو حقیقی زندگی میں مکمل کر کے دکھایا۔