21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

افغانستان ڈالراسمگلنگ میں ملوث گینگ گرفتار، کسٹم حکام کے ملوث ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : اینٹی کرپشن سرکل نے افغانستان ڈالر اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد کسٹم حکام کی ملی بھگت سے ڈالر اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ڈالراسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث کسٹم انسپیکٹر سمیت دو ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کو طورخم بارڈر پرفارن کرنسی ڈکلیریشن پوائنٹ سے گرفتار کیا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں کسٹم انسپیکٹر واجد اور اسفند یار شامل ہیں، گرفتار ملزم انسپیکٹر واجد طورخم بارڈر پر تعینات تھا۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم اسفندیار کسٹم حکام کی ملی بھگت سے ڈالرکی غیرقانونی کلیئرنگ میں ملوث تھا، دوران تلاشی ملزم اسفند یار سے ایک لاکھ تئیس ہزار امریکی ڈالربرآمد کئے گئے۔

حکام کے مطابق ملزم نے روزانہ کی بنیاد لاکھوں ڈالر کی اسمگلنگ کاانکشاف کیا جبکہ گرفتارملزم اسفندیار متعدد ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور ایجنٹوں سے طورخم بارڈر پر کسٹم کےدفاترمیں ڈالروصول کرتا تھا۔

ملزم ایک لاکھ ڈالرکی اسمگلنگ کی عوض پچاس ہزار روپے کمیشن وصول کرتا تھا، کمیشن کے نام پر حاصل کردہ رقم کسٹم حکام کے حوالے کی جاتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں