ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گلگت: ہوٹلز میں گیس اور کیروسین ہیٹرز کے استعمال پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلتستان: ہنزہ کے ہوٹل میں دم گھٹنے سے جوڑے کی ہلاکت کا گلگت بلتستان حکومت نے نوٹس لے لیا، ہوٹلوں میں گیس اور کیروسین ہیٹرز پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دو دن قبل دفترِ خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمی اور شوہر کی موت ہنزہ کے ایک ہوٹل میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوئی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت نے گیس اور کیروسین ہیٹرز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

[bs-quote quote=”گیس اور کیروسین ہیٹرز کے استعمال پر پابندی تا حکم ثانی عائد رہے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہوٹلز میں گیس اور کیروسین ہیٹرز کے استعمال پر پابندی تا حکم ثانی عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کو دفترِ خارجہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات خاتون افسر سیدہ فاطمی ہنزہ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اپنے شوہر سید شعیب حسن سمیت مردہ پائی گئیں تھیں۔


یہ بھی پڑھیں:  دفترِ خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی شوہر سمیت ہوٹل میں مردہ پائی گئیں


سیدہ فاطمی 10 دن قبل ہی فرانس سے تربیت مکمل کر کے پاکستان پہنچی تھیں جب کہ ان کی شادی 29 نومبر کو ہوئی اور اپنے شوہر کے ساتھ ہنزہ ہنی مون کے لیے گئی تھیں۔

وزیرِ خارجہ نے مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا ’مجھے دفترِ خارجہ کی ایک نوجوان خاتون افسر کی شوہر سمیت دردناک موت پر گہرا دکھ ہوا، فارن آفس نے ایک ذہین افسر کھویا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں