اشتہار

ایرانی شہر میں گیس دھماکا، متعدد ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

تبریز: ایرانی شہر تبریز میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شمال مغربی ایران کے شہر تبریز میں قدرتی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت گر گئی، جس میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تبریز میں گزشتہ شب ایک 5 منزلہ عمارت میں گیس دھماکا ہوا، جس سے عمارت منہدم ہو گئی، یہ عمارت بہشتی ایونیو میں واقع تھی۔

- Advertisement -

ایران میں‌ خوفناک ٹرین حادثہ

بتایا گیا ہے کہ ملبے سے اب تک 5 افراد کی نعشیں بازیاب کر لی گئی ہیں جب کہ امدادی کام جاری ہے۔ تبریز فائر ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اکبر دشتی نے بتایا کہ عمارت گیس کے دھماکے سے منہدم ہوئی تاہم اس کی وجہ تحقیقات کے بعد باضابطہ طور پر بتائی جائے گی۔

ایران کی جوہری تنصیب کے قریب دھماکا

واضح رہے کہ 4 دسمبر کو ایران کے شہر نطنز میں جوہری سائٹ کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی، ایرانی خبررساں ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ شہر نطنز کے قریب ایک بڑے دھماکے کی اطلاع ہے جہاں جوہری مقامات ہیں لیکن اس واقعے کی کوئی سرکاری وضاحت نہیں آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں