بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سوات کے اسپتال میں گیس لیکج سے دھماکہ، 18 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: سوات کے علاقے سیدو شریف چلڈرن اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے بچوں اور خواتین سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکا اسپتال کےچلڈرن وارڈ میں گیس لیکج سےہوا جس کے نتیجے میں وارڈ میں آگ لگ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیاجو کہ مکمل ہوچکا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوئے جن میں پانچ خواتین، تین بچے بھی شامل ہیں تاہم جھلس کر زخمی ہونے والوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں