جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

گوتم گھمبیر نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے افغانستان کے خلاف پاکستان کے اہم میچ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اہم مشوری دیا ہے۔

بھارت کے اسپورٹس چینل میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے کہا کہ بابر اعظم کے اوپر پوری ٹیم کا پریشر ہے، وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں ان کے پاس صلاحیت ہے، ان کی ایک کلاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہترین کھلاڑی میں بابر اعظم کو پک کیا تھا، کیوں کہ بھارت میں جس طرح کی پچ ہے، بابر بہترین کھیل پیش کر سکتے تھے، لیکن اب بھی زیادہ وقت نہیں گزرا وہ اب بھی کم بیک کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

ورلڈکپ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹاکرا آج ہوگا

بھارت کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ بابر اعظم کو رنز بنانے پڑیں گے، ایسے رنز جس سے پاکستانی ٹیم کو فائدہ ہو، جس سے پاکستان کی ٹیم جیت سکے، بولز ضائع کرکے 50 اور 80 رنز بنانے کا فائدہ ٹیم کو نہیں ہوگا۔

انہوں نے بابر اعظم کو مشورہ دیا اور کہا کہ ’ ٹیم ویسے ہی کھیلتی ہے جیسے کپتان کھیلتا ہے، اگر بابر چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم جارحانہ اننگز کھیلے تو انہیں بھی اس طرح کی اننگز کھیلنا ہوں گی۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو آؤٹ آف دی بوکس جاکر کھیلنا ہوگا، اور ایک اچھی سوچ کے ساتھ کپتانی کرنی ہوگی تب ہی ان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں