12.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، شہداء کی تعداد 6 ہزار سے متجاوز

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے باعث معصوم شہریوں، بچوں، خواتین سمیت شہداء کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں فلسطینی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہداء کی تعداد 6 ہزار 55 تک پہنچ چکی ہے، جن میں 50 فیصد سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے درجنوں ارکان شہید ہوچکے ہیں، غزہ کے 35 میں سے 12 اسپتالوں نے کام بند کردیا ہے، 72 میں سے 46 طبی مراکز غیر فعال ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے 20 ٹرکوں کی غزہ میں منتقلی نہیں ہوسکی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب امدادی سامان کے ٹرک آج داخل ہوسکیں گے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایندھن نہ ملا تو آج غزہ کے اسپتال بند ہوجائیں گے، صاف پانی کی فراہمی بھی بند ہوجائے گی۔

دوسری جانب فلسطینیوں کی حمایت میں بیان دینے پر اسرائیل نے سیکریٹری جنرل یواین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردن نے سلامتی کونسل میں انتونیوگوتریس کے تبصرے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں سے بات کرنے کا کوئی جواز یا فائدہ نہیں ہے جو اسرائیل کے شہریوں اور یہودیوں کے خلاف ہونے والے بدترین مظالم پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں بس کوئی الفاظ نہیں ہیں۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے خطاب میں فلسطینیوں کی 56سالہ گھٹن کا ذکر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں