اشتہار

فوج کی توجہ بدلتی سکیورٹی صورتِ حال پر مرکوز ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی توجہ بدلتی سکیورٹی صورتِ حال پر مرکوز ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا جہاں انہیں مغربی سرحدوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے میرانشاہ میں یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ جنرل عاصم منیر نے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت ہیش کیا۔

- Advertisement -

افسروں اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کی توجہ بدلتی سکیورٹی صورتِ حال پر مرکوز ہے، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے دیرپا امن یقینی بنا رہے ہیں، بھاری قرباینوں سے حاصل امن رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایس ایس جی تربیلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں بشمول الضرار کمپنی سے ملاقات کی۔ الضرار کمپنی کے افسران اور جوانوں نے بنوں آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایس ایس جی قوم کا فخر ہے، ایس ایس جی نے ہمیشہ اپنا لوہا منوایا ہے۔

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور حسن اظہر حیات نے ان کا استقبال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں