19.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

عام انتخابات: عالمی مبصرین کیلیے ضابطہ اخلاق منظور

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں عالمی مبصرین کے لئے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں عالمی مبصرین کے الیکشن مشاہدے کیلئے وزارت خارجہ کوخط لکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ عالمی مبصرین کو الیکشن کی شفافیت کےمشاہدے کیلئے مدعو کیا جائےگا۔

- Advertisement -

غیر ملکی مبصرین کے کیسز کو فوری طور پر پراسس کیا جائے گا۔ کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 16اکتوبر کو اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اجلاس میں وزارت خارجہ، داخلہ اور دیگر اداروں کے سینئر افسران شریک ہوں گے عالمی مبصرین کےحوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کے لئے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، الیکشن سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں