جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کی اسکوٹر کو حادثہ، اداکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی شوٹنگ کے لیے جاتے ہوئے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جارج کلونی اٹلی کے ایک جزیرے سردینیا میں اپنی ٹی وی سیریز کیچ 22 کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ صبح 8 بجے اپنے ہوٹل سے شوٹنگ پر جانے کے لیے نکلے۔ ان کی اسکوٹر ایک کار سے جا ٹکرائی جس میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

- Advertisement -

مقامی انتظامیہ کے مطابق جارج کلونی کو آنے والی چوٹیں سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہیں تاہم ابھی انہیں اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا۔

جارج کلونی کا مذکورہ ڈرامہ اگلے برس 2019 میں نشر کیا جائے گا، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ڈرامے کی شوٹنگ میں کتنا وقفہ آسکتا ہے۔

57 سالہ جارج کلونی بے شمار ہالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں جبکہ انہیں بے شمار ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں