تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

جرمنی: عبادت گاہوں میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے جرمن زبان بولنا لازمی قرار

برلن: جرمنی میں مذہبی عبادت گاہوں میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے جرمن زبان بولنا عنقریب لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ایسا قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت جرمنی میں مذہبی عبادت گاہوں میں فرائض کو انجام دینے کے لیے مذہبی شخصیات کو جرمن زبان بولنا لازمی ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قانونی مسودہ جلد پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اس قانون کا اطلاق یورپین ممالک سے آئے شہری پر نہیں ہوگا۔

غیر ملکی وہ مذہبی شخصیات جو عبادت گاہوں میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہیں اگر انہیں جرمن زبان نہیں آتی تو سیکھنا ضروری ہوگا، بصورت دیگر حکام کی جانب سے ایکشن لیا جائے گا۔

جرمن زبان سے واقفیت کا لازمی ثبوت پیش کرنا صرف مسلمانوں کی مساجد کے آئمہ کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں میں فرائض انجام دینے والے غیر ملکیوں کے لیے لازمی ہوگا۔

خیال رہے کہ ایک جانب مسلمان سمیت دیگر مذہبی شخصیات کے لیے جرمن زبان سیکھنے پر زور دیا جارہا ہے تو دوسری جانب وہاں خواتین کے حجاب پر بھی پابندی ہے۔

جرمنی کی عدالت نے گذشتہ سال مارچ میں مسلمان خواتین ڈرائیور پر نقاب کے استعمال پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے انہیں ڈرائیونگ کے دوران چہرہ ڈھانپنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

Comments

- Advertisement -