تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

جرمنی نے شمالی کوریا کو عالمی پابندیوں سے نجات دلانے میں مدد کی پیشکش کردی

برلن: شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں جرمنی نے ان پابندیوں سے نجات دلانے میں مدد کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا پر جوہری ہتھیار بنانے اور بڑے بڑے تنصیبات اپنے ملک میں نصب کرنے کی صورت میں عالمی پابندیاں عائد ہیں جن سے نجات کے لیے جرمنی نے مدد کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو عالمی پابندیوں کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے اور اس ضمن میں جرمن حکومت تعاون فراہم کر سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی کوریائی دورے کے موقع پر کیا، مائیکو ماس کا کہنا تھا کہ کمیونسٹ ملک اس مناسبت سے پہل کرے اور ضرورت کے وقت اُن کا ملک تعاون پیش کرے گا۔


شمالی کوریا پر پابندیوں کے خلاف روس میدان میں آگیا


ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی جوہری ڈیل میں جو برلن نے سیکھا ہے، وہ شمالی کوریا کو تعاون کے وقت فراہم کیا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں جرمن وزیر خارجہ نے سیئول میں اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب کَنگ کیانگ واہا کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان بھی تعلقات بہتر ہوئے ہیں، دو ماہ قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سرکاری دورے پر جنوبی کوریا پہنچے تھے جہاں ان کا پرتباک استقبال کیا گیا اس موقع پر جنوبی اور شمالی کوریا کے سربراہوں کی تاریخی ملاقات ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک گذشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں، ماضی میں ایک دوسرے کے ملکوں کو تباہ کرنے جیسی سنگین دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان گزشتہ ماہ ملاقات ہوئی تھی، ملاقات کے بعد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب شمالی کوریا سے کوئی نیوکلیئر خطرہ نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -