بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اچانک نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونی کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی بڑے اضافے کے بعد اچانک نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 63 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 25 ہزار 480 ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2515 ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں