ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کیہ فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، اس کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 100 گرام سونے کی قیمت 257روپےبڑھ کر 193158روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کے برعکس عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ، فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد1994 ڈالر ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1894 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں