ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں مزید کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والی بڑی کے بعد آج بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 قیراط کا سونا 200روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ 171روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہوگیا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہوکر 2018 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں