ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں اچانک سینکڑوں روپے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر بھی فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ سونا قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 2لاکھ 18ہزار روپے تولہ ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کم سے کم قیمت 2045ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت2065ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

- Advertisement -

سونا

اس حوالے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 218000روپے اور 10گرام سونا 857 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2660 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2280.52روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 5 جنوری کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 58 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔

جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کم ہوکر 2 لاکھ 17 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں