اشتہار

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کچھ روز کمی کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 4 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1960 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 400 روپے ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 1372 روپے بڑھ کر دو لاکھ 960 روپے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 50 روپے اور 42.87 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قدریں بالترتیب 2800 اور 2400.54 روپے ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں