اشتہار

سونے کی قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی ومقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں اضافے کے نتیجے میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ 1982 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی دیکھا گیا جہاں ایک ہی روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 2لاکھ14ہزار500 فی تولہ ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے تولہ سے بھی تجاوز کرگئی

سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا اور فی تولہ چاندی کی قیمت100روپے بڑھکر2450روپےکی نئی بلندسطح پرآگئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں