پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 96 ہزار 622 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 1868 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں معمولی کمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 84 روپے کمی سے 96 ہزار 450 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں یکایک 1 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 159 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، قدر میں اضافے کے بعد اب ڈالر کی نئی قیمت 159 روپے 52 پیسے ہے۔

اس سے قبل کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں چند پیسوں کی کمی دیکھی جارہی تھی، گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 158 روپے 70 پیسے پر آگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں