12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی جبکہ ڈالر بھی سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 4629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 96 ہزار 331 روپے ہے۔

- Advertisement -

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1967 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 299 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ایک ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ انٹربینک میں ڈالر 285 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں