ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن: شائقین کرکٹ کیلئے خوش خبری ہے کہ کورونا وبا کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کی امید روشن ہونے لگی ہے۔

آسٹریلین اسپورٹس منسٹر رچرڈ کال بیک نے آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈکپ بروقت کروانے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں اور ورلڈ کپ کرانے کے لئے پرامید ہیں، محدود تماشائیوں کے ساتھ میچز کرائے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں ہے اور اس مخصوص صورتحال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے بارے میں کل غور کرے گی۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے، ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کرنی ہے، جبکہ 2021 کے ایونٹ کا میزبان بھارت ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے اگر آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ ملتوی کرکے اگلے سال کروایا جاتا ہے تو بھارت کو بھی ایک سال کی تاخیر گوارا کرنا ہوگی جس کے لیے وہ آمادہ نظر نہیں آتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں