ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

محمد عامر کے مداحوں کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کیربیئن لیگ میں اپنی بولنگ سے دھوم مچانے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر انجرڈ ہونے کے بعد اپنی فٹنس سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

ایک جانب ایشیا کپ میں پاکستان کی بدترین پرفارمنس نے شائقین کرکٹ کو شدید غم وغصے میں مبتلا کیا تو دوسری جانب قومی ٹیم سے دور پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور عماد وسیم کے کیریبئن لیگ میں اپنے کھیل سے دھوم مچانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ٹیم میں واپسی کے پرزور مطالبات کیے جا رہے ہیں خاص طور پر محمد عامر کے چاہنے والے اپنے ہیرو سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ واپس لینے اور پی سی بی سے انہیں دوبارہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کے مطالبات کر رہے ہیں۔

ان ہی لمحات میں کیربیئن لیگ کے جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر کے زخمی ہوجانے کی خبروں نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تاہم اب اپنی فٹنس کے حوالے سے فاسٹ بولر نے اہم بیان سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں محمد عامر سی پی ایل کے ایلیمنیٹر میچ میں صرف تین گیندیں کرانے کے بعد انجری کا شکار ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے جس کے بعد ان کی فٹنس سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔

 

تاہم فاسٹ بولر نے اپنی فٹنس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر پیغام جاری کیا ہے اور لکھا ہے کہ پٹھے میں تکلیف ہے اور انشا اللہ جمعے تک ٹھیک ہو جاؤں گا۔

محمد عامر نے ایک صارف کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انشا اللّٰہ میں ٹھیک ہو جاؤں گا، پیٹ کے انفیکشن کی وجہ سے میں پچھلے ہفتے سے دوا لے رہا تھا۔

کس سابق کپتان نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کر دی؟

واضح رہے کہ محمد عامر نے کیربیئن لیگ میں 15 وکٹ لے کر کامیاب بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ عماد وسیم لیگ کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ جب کہ بہترین بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں