تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

عمان آنے والوں کیلیے خوشخبری، اہم شرط ختم

سلطنت عمان نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کر دی۔

دنیا بھر میں ویکسینین کے بعد معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں اور جیسے جیسے ویکسین ‏لگانے میں تیزی آرہی تو پابندیوں میں بھی نرمیاں کی جارہی ہیں۔

ابوظہبی کے بعد عمان نے بھی ویکسینیٹڈ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی ہے۔ اس ‏حوالے سے ایئرلائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وہ افراد جنہوں نے سلطنت میں منظور شدہ ویکسینز کی دوخوراکیں لی ہیں انہیں عمان میں ‏داخلے پر لازمی قرنطینہ کرنے کی اب ضرورت نہیں ہو گی۔

سلطنت میں آنے والے مسافروں کے لیے کورونا منفی رپورٹ اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار ‏رکھی گئی ہے اور یہ بھی لازم ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی گئی ہوں۔

عمان میں سرحدیں کھولے جانے کے بعد یو اے ای کے ساتھ بھی زمینی بارڈ کو کھول دیا گیا ہے۔ ‏بندش ختم ہونے کے بعد پہلی بار امارات داخل ہونے والے شہریوں کا بارڈرز پر استقبال کیا گیا اور ‏انہیں پھولوں ‏کے ساتھ تحائف پیش کیے گئے۔

حکام نے پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے سفر سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ‏تھا کہ وہ افراد ‏جو عمان کی شہریت نہیں وہ زمینی راستے سے ای وزٹ ویزہ لے کر امارات میں ‏داخل ہو سکتے ہیں۔

سلطنت عمان نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ہی کو ملک میں داخلے کی اجازت ‏دی جائے گی جو ‏لوگ ویکسین یافتہ نہیں ہوں گے انہیں کسی بھی حالت میں ملک میں داخل نہیں ‏ہونے دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -