21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’’گڈ ٹوسی یو آل مائی فرینڈز ‘‘ چیف جسٹس کی آخری دن وکلا سے گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال نے آخری دن وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’گڈ ٹوسی یو آل مائی فرینڈز‘‘، شکر گزار ہوں اللہ نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کورٹ روم میں آخری دن تھا، چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے آج 8مقدمات کی سماعت کی ، ان کیساتھ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل تھیں۔

مقدمات میں پیش ہونے والے وکلا نے چیف جسٹس کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ، میں آپ کے لئے دعا گو ہوں ، ’گڈ ٹوسی یو آل مائی فرینڈز’۔

- Advertisement -

جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا ہے شکر گزار ہوں اللہ نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی، میڈیا نے مجھے متحرک رکھا۔

چیف جسٹس نے وکلا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا فیصلوں پر تنقید ضرور کرے لیکن ججوں پر نہ کرے۔

وکیل میاں بلال نے کہا جب ہائی کورٹ میں آپ کا پہلا کیس تھا تو بھی میں ہی آپ کے سامنے پیش ہوا، آج سپریم کورٹ میں آپ کا آخری کیس ہے تب بھی پیش ہو رہا ہوں، جس پر چیف جسٹس عمرعطابندیال کا کہنا تھا آپ کا کیس تو غیرمؤثر ہوگیا ہے، اگردلائل دیں گے تو دل کوخوش رکھنے کوغالب یہ خیال اچھاہے۔

جس پر میاں بلال کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمیشہ تحمل سے ہمیں سنا تو چیف جسٹس نےکہا ہمارا فرض ہے سب کو تحمل سےسنیں، بار کی جانب سے ہمیشہ تعاون اور سیکھنے کو ملا۔

خیال رہے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کل اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں